خاوند نے گلا گھونٹ کر بیوی کو قتل کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

جھنگ ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) تھانہ کو ٹ شاکر کی حدود میں واقع موضع بُلو ماڑی میں گذشتہ رو زخاوند نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیا، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچادیا،پولیس سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ملزم شفیق نے سات دن قبل مقتولہ قرت العین سے لو میرج کی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہفتہ اور اتوار کی در میانی شب اُس نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر اُسے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں