ڈپٹی کمشنر جھنگ نے فوری فلڈ پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے فلڈ پلان کے حوالہ سے مختلف محکموںکے ضلعی سربراہوں کو تاکید کی ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنے محکموں کے متعلقہ حفاظتی تدابیر ، ریلیف اور مکمل ایمرجنسی پلان تیار کرکے پیش کریں تاکہ ڈیٹاکوپلان میں اپ ٹو ڈیٹ کیا جائے۔وہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید،ایم پی اے خالد محمود سرگانہ،،ضلع کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل، محکمہ صحت ، تعلیم، لائیو سٹاک، سیکورٹی برانچ، محکمہ انہار، واپڈا( فیسکو)اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے کہا کہ سیلاب یا دیگر آفاتی صورتحال سے نمنٹے کیلئے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تمام انتظامی امور کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ اور رابطہ کار کو بہتر بنائیں تاکہ مثبت اور بہتر نتائج واضح ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ فلڈکے دوران پیش آنے والے دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیلاب یا دیگر آفاتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے تمام محکموں کے مابین باہمی رابطہ کاری کو موثر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو1122 کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو امدادی سامان کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے بھی ہدایات جاری کیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں