یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ مختلف تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل سٹاف کی بھرتی فرنیچر ، گاڑیاں اور دیگر ضروریات کی خریداری کے کام کو بہت جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا جس میں چیئر مین سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم ، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، ہائیر ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف جھنگ میں تعلیمی سیشن کے آغاز کے حوالہ سے تفصیلی غور فکر کیا گیا اور طے پایا کہ یونیورسٹی کے اپنے کمپس کی تکمیل تک ابتدائی طورپر گورنمنٹ غزالی کالج کے ایک حصہ میں کلاسوں کا آغاز کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی ، فرنیچر اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام موجودہ حکومت کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس کی تکمیل سے جھنگ سمیت ارد گرد کے علاقوں کیلئے ایک تعلیمی انقلاب برپا کریگا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کے حوالہ سے تمام مراحل تیز رفتاری سے طے کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی مشاورت اور روابط کو مزید بہتر اور فعال بنائیں جس سے بہتر رزلٹ حاصل ہونگے۔اجلاس میں متعلقہ حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے قوائد وضوابط، انتظامی و تعلیمی سٹرکچرتکمیل کے آخری مراحل میں ہے اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یونیورسٹی کے لئے دستیاب فنڈ و وسائل تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے استعمال کئے جائینگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں