فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ایکسین مدثر منج

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) واپڈا فیسکو جھنگ ڈویژن ون کے ایکسین مدثر شیخ نے کہا ہے کہ فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنارہی ہے تاہم یہ صارفین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بلز اور واجبات و بقایا جات بروقت ادا کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل کے ساتھ فیسکو کی کی سروسز کو بھی مزید بہتر بنانا ممکن ہوسکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کے خاتمہ سمیت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے جبکہ موبائل میٹر ریڈنگ میں کسی غلطی یا اوور ریڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو کے صارفین کی شکایات کے ازالہ ، ان کے مسائل کے حل ، سسٹم کی اپ گریڈیشن اور خستہ حال تاروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ مینٹیننس کے ضمن میں بھی تمام اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے بھر پور وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ صارفین کے تعاون کا ہی نتیجہ ہے کہ آج فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شمار ملک کی بہترین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ جہاں فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے ضمن میں ہمہ وقت کوشاں ہے اسی طرح صارفین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا فیسکو کے بقایا جات اور بجلی کے بل فوری طور پر ادا کر دیں تاکہ وسائل میں اضافہ کی صورت میں فیسکو ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی مزید بہتری لانا ممکن ہو سکے۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیف ایگزیکٹو فیسکو کے احکامات کی روشنی میں آپریشن سٹاف کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ نا دہندگان کو فوری طور پر اپنے واجبات اور بقایاجات جمع کروانے کی ترغیب دیں بصورت دیگر نا دہندگان کے کنکشنز کو فوری طور پر منقطع کر دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ فیسکو کے حکام بالا کی جانب سے یہ بھی ہدائت کی گئی ہے کہ نا دہندگی کی صورت میں کسی امتیاز کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور تما م نادہندگان کے خلاف ایک جیسی کاروائی عمل میں لائی جائے خواہ اس ڈیفالٹر کا تعلق سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ادارہ سے ہو یا وہ عام صارف ہو۔

انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف بھی مزید منظم ، مربوط کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بجلی چوری کی حوصلہ شکنی اور لائن لاسز کا خاتمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری کے مکروہ جرم میں معاونت کرنے والے فیسکو ملازمین کو بھی کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ فیسکو کے افسران و اہلکاران کی کوششوں کے نتیجہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کی شرح درستگی 99فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے جسے جلد 100فیصد تک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں