مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ٹرک کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ٹرک ڈرائیور گرفتارکر لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ چنیوٹ روڈ پر چناب کالج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون کوثر بی بی شدید زخمی ہوگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسرا واقعہ فیصل آباد روڈ پر ظفر رشید پٹرولیم کے قریب پیش آیاجہاں تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شخص محمد رمضان جاں بحق ہوگیا، رمضان نواحی علاقے پکے والا کا رہائشی تھا،دونوں لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں پولیس نے پلاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، پولیس کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور موقع ے فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں