پاور ڈسٹری بیوشن لائنز پر کام کرنے والے لائن مین و دیگر اہلکار حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر کام سے گریز کریں،کسی غفلت ، کوتاہی یا لاپرواہی سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،فیسکو کے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن جھنگ ڈویژن مدثر شیخ

بدھ 29 مارچ 2017 20:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن جھنگ ڈویڑن ون مدثر شیخ نے کہا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن لائنز پر کام کرنے والے فیسکو کے لائن مین و دیگر اہلکار حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر کام سے گریز کریں بصورت دیگر کسی غفلت ، کوتاہی یا لاپرواہی سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی نیزفیسکو کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ فیسکو کے صارفین کو بجلی کی سپلائی جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ فیسکو کے ملازمین کمپنی کا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو رشید احمد اسلم کی بے مثال قیادت کے نتیجہ میں فیسکو کو ملک کی بہترین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم کی قائدانہ خدمات کے صلہ میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کار کردگی ملنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس کو اپنی اور فیسکو ملازمین کی اجتماعی و شبانہ روز محنت کا ثمر قرار دیا ہے جس سے کمپنی کے افسران اور محنت کشوں کو نیا ولولہ ملا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ بہتر ، منظم ، م?ثر و فعال انداز میں اپنی خدمات کا تسلسل جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ایکسین مدثر شیخ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو کی جانب سے میٹر ریڈرز کے سپیشل الا?نس کو ان کی تنخواہوں کا حصہ بنوانے کیلئے وزارت پانی و بجلی کو تجاویز بھجوانے سے میٹر ریڈرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ یہ چیف ایگزیکٹو کی شبانہ روز کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ فیسکو نے سب سے پہلے موبائل میٹر ریڈنگ کا نظام متعارف کرواتے ہوئے اس سسٹم کو نہ صرف چیلنج سمجھ کر قبول کیا بلکہ 100فیصد درست موبائل میٹر ریڈنگ کے ہدف کا حصول بھی ممکن بنایا۔انہوںنے کہا کہ موبائل میٹر ریڈنگ سے صارفین کو بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ فیسکو کے ریونیو میں بھی اضافہ اور لاسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ صارفین کا اطمینان ہی سب سے اہم کام اور کمپنی کی کامیابی کی علامت ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین عہد کریں کہ وہ لائنوں پر کام کرتے ہوئے سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کو اپنائیں اور کسی صورت میں بھی اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ماضی و حال کی طرح آئندہ مستبقل میں بھی فیسکو کے افسران و ملازمین کمپنی کی جانب سے دیئے گئے اہداف پورے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں