پاور لوم انڈسٹری ایک گھریلو صنعت کے طور پر کام کر رہی ہے‘پاور لومز مالکان

ایل کیو ایم کے غنڈہ گرد عناصر لوگوں کو زبردستی فیکٹریوں میں بھرتی کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور زبردستی فیکٹری میں داخل ہوکر بھتہ وصول کرتے ہیں

منگل 4 اپریل 2017 13:07

پاور لوم انڈسٹری ایک گھریلو صنعت کے طور پر کام کر رہی ہے‘پاور لومز مالکان
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) پاور لومز مالکا ن کیجانب سے مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جسمیں پاور لوم مالکان ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد طارق اور جنرل سیکرٹری شعیب چوہدری سمیت تمام پاور لوم مالکان نے شرکت کی ، پریس کانفرنس کا مقصد لیبر قومی موومنٹ کا کوٹ سائی سنگھ سیکٹر میں ہونے والا احتجاج اور اس سیکٹر میں پاورلوم کی بند ش تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاور لوم مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شعیب چوہدری نے کہا کہ جھنگ پاکستان کا ایک قدیم مگر پسماندہ ضلع ہے جسمیں پاور لوم انڈسٹری ایک گھریلو صنعت کے طور پر کام کر رہی ہے، ضلع میں اس وقت بیس ہزار سے زائد پاورلوم کام کررہی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں پاور لوم مالکان اور مزدورں سمیت ہزاروں گھروں کے چولہے جل رہے ہیں ، اس انڈسٹری کے مالکان ہر سال حکومت کو بل بجلی ، سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں کروڑ وں روپے ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ بدقسمتی سے پچھلے سات آٹھ سالوں سے ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم لیبر قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھنگ کے تاجروں اور مزدوروں سے بھتہ وصول کررہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری انتہائی خو ف ہراس کا شکار ہے ،انہوں نے الزام لگایا کہ یہ نام نہاد گروہ مختلف حیلے بہانوں سے آئے روز فیکٹریوں کو بند کروا کر بلیک میل کرتے ہیں ،جسکی و جہ سے پاورلوم مالکان کے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ان پر کئی مقدمات بھی درج ہیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ باز نہیںآتے صدر پاورلوم ایسوسی ایشن محمد طارق کا کہناتھا کہ ایل کیو ایم کے غنڈہ گرد عناصر لوگوں کو زبردستی فیکٹریوں میں بھرتی کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور زبردستی فیکٹری میں داخل ہوکر بھتہ وصول کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تنویر الیکٹریشن ضلعی صدر ایل کیو ایم مبینہ طر پر ان سے مختلف طریقوں سے بھتہ وصول کرتا ہے۔

انہوں نے احکومت پنجا ب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شہر کی دو اہم انڈسٹری فلور ملزاور رائس مل جو پہلے ہی معاشی بحران کی وجہ سے بندہو چکی ہیں اور پاور لوم انڈسٹری بھی اس وقت معاشی بحران کی وجہ سے آخری سانسیں لے رہی ہے لہذا انہیں تحفظ فراہم کیاجائے یہ نہ ہو کہ یہ انڈسٹری بھی ان غنڈ ہ پسند عناصر کی ظلم ستم کا شکار ہوکر بند ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں