جھنگ‘ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں6602کالز موصول ہوئیں‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منگل 4 اپریل 2017 13:09

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء)ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے گذشتہ ما ہ مارچ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کے جوا نوں نے ہر لمحہ عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سر شار ریسکیوکے اہلکاروں نے شاندار کار گردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں6602کالز موصول ہوئیںجن میں 2417ایمرجنسی 1054معلوماتی5رونگ جبکہ 126دیگر کالیں تھیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے جن 2417 ایمرجنسی کا لز پرریسپونڈ کیا ان میں610روڈ ایکسیڈنٹ، 1537میڈیکل ایمرجنسی 65و ابتدائی طبی امداد مہیا کی، 17 آگ لگنے کے واقعات 68کرائم کالز اور 183 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 01بلڈنگ مندہیم ہونے کااور10ڈوبنے کا واقعہ شامل ہے اور ریسکیوکو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 77.96کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 5.6 فیصد رہی 2548لوگو ں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیاگیا اور 53لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں