ڈپٹی کمشنرجھنگ کا شوگر ملز انتظامیہ کو 14اپریل تک گنے کے کاشتکاروں کو واجب الادا رقوم ادا کرنے کا حکم

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ مدثر ریاض ملک نے شوگر ملز انتظامیہ کو 14اپریل تک گنے کے کاشتکاروں کو واجب الادا رقوم ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،کسان تنظیموں ، کاشتکاروں اور کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جسمیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ، ضلع بھر میں قائم شوگرملوں کے انتظامی افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کسانوںکو گنے کی واجب الادا رقوم کی وصولی کے حوالہ سے درپیش مشکلات اور شوگر ملوں کی انتظامیہ اور نامناسب رویہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے 14اپریل تک تمام بقایا جات کسانوں کو ادا کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی کسان اور کاشتکار اس ضمن میں شکایت لے کرانکے پاس آیا تو وہ متعلقہ ملز انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لیںگے اور مقدمات کے اندراج سے بھی گریز نہیں کریںگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں