ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پاور لومز مالکان کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے پاور لومز مالکان کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ کی سربراہی میںایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پاور لومز مالکان کی شکایات کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاور لومز ایسوسی ایشن کے صدرشیخ طارق کی سربراہی میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں مالکان کے تحفظات بارے آگاہ کیا،پاور لومز کے عہدیداران نے ڈی سی کوبتایا کہ پاور لومز مالکان پرامن ٹیکس گزار کاروباری شہری ہیں مگر بعض عناصرانہیں مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے پاور لومز فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور کرتے ہیں تاہم ورکروں کے مفاد میں اپنی فیکٹریاں چالو رکھے ہو ئے ہیں۔

انہوںنے ضلعی انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل کی جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پاور لومز مالکان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن قانونی تحفظ و تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں