جھنگ ‘کمپیوٹرائزڈ نظام مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہے‘ڈسٹرکٹ لینڈریکارڈ آفیسر

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء)کمپیوٹرائزڈ نظام مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ہے،یہ بات ڈسٹرکٹ لینڈریکارڈآفیسرجھنگ محمدعمران نے گزشتہ روز ایک تقریب میں صحافیوںسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر ائزڈ نظام عوامی مسائل حل کر نے کے سلسلہ میںایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے عوام کو درپیش مسائل و تکالیف کا ازالہ ہو رہاہے۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ عوام اس سے پہلے اس نظام کا مشاہدہ نہیں رکھتے تھے اورکمپیوٹرائزڈ نظام کی بدولت ریونیو امور کو صحیح خطوط پر رکھنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اس نظام کی آمد سے نہایت مطمئن ہیں ، کرپشن سے نجات کے سلسلہ میں یہ نظام بہت اہم ہے اور اس نظام کو متعارف کرانے سے عوامی ریلیف کا اہتمام ہوا ہے۔مزیدگفتگو میں محمدعمران نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام جدید ترین نظام سہولیات پر مشتمل ہے اور دورجدید کے تقاضو ں کیمطابق عوام کو ان سہولیات سے استفادہ کر نے کے مواقع مل رہے ہیںجس سے روز مرہ امور نہایت نظم و ضبط اور آسانی سے انجام دئیے جا ر ہے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں