حکومتی سطح پر ساہیوال نسل کی گائے کی دیکھ بھال اور افزائش کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں، ڈی جی لائیوسٹاک

جمعہ 7 اپریل 2017 23:35

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر قربان کہا ہے کہ لائیو سٹاک سیکٹر ملکی ترقی و معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔حکومتی سطح پر ساہیوال نسل کی گائے کی دیکھ بھال اور افزائش کیلئے مزید کوششیں جاری ہیںلہٰذامحکمہ لائیو سٹاک کے ماہرین اور بریڈرز کوبھی چاہیے کہ ساہیوال نسل کے جانوروں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آر سی سی ایس سینٹر جھنگ میں منعقدسالانہ ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرنس2017ء کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، ڈائریکٹر تحقیقاتی مرکزڈاکٹر خالد فاروق اور دیگر محکمہ کے افسران کے علاوہ صوبہ بھر کے لائیو سٹاک بریڈرزاور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی لائیو سٹاک نے کہا کہ ساہیوال نسل گائے بین الاقوامی اثاثہ ہے اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان گائے کی نسل میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی دیہی معیشت کی بہتری کیلئے دیہاتوں میں مویشی پال کسانوں کے معاشی مفادات کا تحفظ کرنے میں محکمہ لائیو سٹاک کا کردار قابل ستائش ہے۔بعد ازاں چیئر مین ضلع کونسل بابرعلی خان سیال اورڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر قربان حسین نے جانوروں میں مقابلہ دودھ،خوبصورتی شیر دار، خوبصورتی حاملہ گائے اورخوبصورتی بچھڑیاں میں اول ، دوم اور سوم آنے والے جانوروں کے مالکان کو نقد انعامات ، ٹرافی و اسناد پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں