ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد

جمعہ 7 اپریل 2017 23:35

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے بھرپور آگہی مہم چلائی گئی۔ ڈسرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فہم عثمان سیال کے مطابق ضلع بھرکے مختلف کالجز میں آگہی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریری اورصحت مند بچوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،خطیب، نکاح خواںاور امام مساجد کی بڑی تعداد کے علاوہ عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

انہوںنے مزید بتایا کہ ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے مناسب وقفہ کو ماںکی صحت کیلئے انتہائی مفید قرار دیا اورعلماء کرام نے قران وسنت کی روشنی میں اس کی افادیت بیان کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران محکمہ بہبود آبادی ضلع بھر میںفیملی پلاننگ ویک کے دوران ،،بڑھتی ہوئی آبادی اور کم ہوتے وسائل ،،کے عنوان سے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے درمیان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد جاری ہے ۔ مزید برآں فیملی پلاننگ ویک مناے کے حوالہ سے چناب کالج ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ کامرس کالج کے طالب علموں کے دوران تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں