سیکورٹی کے حوالہ سے اسلامیہ ہائی سکول میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:44

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمائیوں مسعود کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے اسلامیہ ہائی سکول میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122 ،پاک آرمی ،سول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے سکول پر فرضی حملہ کیا جس میں تین فرضی دہشتگر مارے گے ایک سکول ٹیچر ر اور دو طلباء زخمی ہوائے جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعدزخمی کو ہسپتال شفٹ کیا اور تمام سکیورٹی اداروں نے اسلامیہ ہائی سکول کو فرضی دہشتگردوں سے آزاد کروایا اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ایکسرسائز کے اختتام پر کیپٹن عدنان ،اظہر اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی محمد عابد نے ریسکیو1122 کے و رک اور رسپانس ٹائمکی تعریف کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں