انٹر کالجیٹ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ جھنگ کے نجی کالج نے جیت لی

بدھ 1 مارچ 2017 23:49

انٹر کالجیٹ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ جھنگ کے نجی کالج نے جیت لی
جھنگ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں فصیل آباد بورڈ کے زیر اہتمام پانچ روز جاری رہنے والی انٹر کالجیٹ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ جھنگ کے نجی کالج نے جیت لی آخری روز کے مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد تھے جبکہ سابقہ ڈائریکٹر سپورٹس فیصل آباد بورڈ محترمہ پروفیسر عفت چوہدری ، ضلعی ایڈ مسنر یٹر سپورٹس طاہر ملک ، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفسیر مہر الطاف ، پرنسپل سپرئیر کالج کامران یوسف اور مختلف کالجز کے پرنسپل صاحبا ن نے بھی آخری روز ہونے والے مقابلہ جات کو دیکھا ۔

پانچ روز جاری رہنے والی اس چیمپیئن شپ میں فیصل آباد بورڈ کے سولہ سرکاری اور نجی کالجز ٹیموں نے شرکت کی ۔چیمپین شپ میں مجموعی طور تمام کالجز کے مابین پچاس سے زائد ٹیم ایونٹ کے مقابلہ جات ہوئے فائنل میںسپرئیر کالج جھنگ کی گل سعید اور مقدس فاطمہ نے پنجاب کالج فیصل آباد کی خدیجہ اور انعم کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی چیمپیئن شپ میںپنجاب کالج فیصل آباد نے دوسری چناب کالج جھنگ سے تیسری اور گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میںنصابی سر گرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سر گر میوں کو فروغ دینے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے طالبات کے مابین کالج اورانٹر کالجیٹ مقابلو ں کے انعقاد کیا جارہا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں