جھنگ،پنجاب آرچری چیمپئین شپ جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد

پیر 30 جولائی 2018 21:43

جھنگ،پنجاب آرچری چیمپئین شپ جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد
جھنگ ۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) پنجاب آرچری چیمپئین شپ خواتین میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر نے پر ضلع کے اعلی افسران کی کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارکباد ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہو نے والی پنجاب آر چری چیمپئین شپ خواتین میں 30اور70میٹر کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے جس میں 70میٹر کے مقابلہ جات میں جھنگ کی سعدیہ نے پہلی اور صائمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 30میٹر کی کیٹیگری میںجھنگ کی اقراء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئین شپ میں نمائیاں کامیابی حاصل کر نے پر ڈی سی جھنگ حافظ شوکت علی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر الطاف حسین ،چیئر مین ڈسٹرکٹ آر چری ایسوسی ایشن شیخ نواز اکرم اور صدر ڈسٹرکٹ آرچری ایسو سی ایشن جھنگ طاہر ملک نے کامیاب ہو نے والی کھلاڑیوں اور کوچ امان اللہ شان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں