جھنگ ‘انڈر 15 فٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائل آج ہوں گے

جمعرات 2 اگست 2018 15:00

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جھنگ کی انڈر 15فٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے تین اگست سہ پہر چار بجے شفقت شہید گرائونڈ(چرچی گرائونڈ( ٹرائیلز لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپورٹس آفیسر مہر الطاف حسین نے ’’آن لائن ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوںکی تاریخ پیدائش یکم جنوری2004سے 31دسمبر2005کے دوران ہونی چاہئے۔ٹرائیلز میں شرکت کیلئے کھلاڑی اپنے ب فارم ہمراہ لائیں۔بصورت دیگر ب فارم کے بغیر کھلاڑی ٹرائیلز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں