لاہور اور جھنگ کی بلائنڈ کر کٹ ٹیموں کے مابین ہونے والی دوٹی 20 میچوںکی سیریز جھنگ نے جیت لی

بدھ 1 مارچ 2017 23:49

لاہور اور جھنگ کی بلائنڈ کر کٹ ٹیموں کے مابین ہونے والی دوٹی 20 میچوںکی سیریز جھنگ نے جیت لی
جھنگ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور اور جھنگ کی بلائنڈ کر کٹ ٹیموں کے مابین ہونے والی دوٹی 20 میچوںکی سیریز جھنگ نے جیت لی۔

(جاری ہے)

جھنگ سپورٹس سٹیڈیم میں لاہور اور جھنگ کی بلائنڈ کر کٹ ٹیموں کے مابین جاری دو رزہ ٹی ٹوئنٹی سریز جھنگ نے جیت لی فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، ڈسٹر کٹ سپورٹس ایڈ منسٹر ٰٹر طاہر ملک اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفسیر مہر الطاف تھے پہلے میچ میںلاہور پہلے کھیلتے ہوئے مقرر ہ بیس اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنا ئے جو جھنگ کی ٹیم نے یہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پندرہویں اوور میں حاصل کر لیا جھنگ کے محمد عثمان پنتیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے دوسرے میچ میں لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان ایک سو بائیس رنز بنائے یہ ہد ف بھی جھنگ کے محمد عثمان کے 53رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت انیسویں اوور ز تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا فائنل کے مہمان خصوصی اظہر عباس عادل نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر عباس عاد ل کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل جھنگ کی جانب سے بلائنڈ کر کٹر ز کے اس قسم کے ایونٹس کے ایونٹس کروانے سے جھنگ میں بلائنڈ کر کٹ کو فروغ حاصل ہوگا اور یہاں کھیلاڑیوں کو بھی اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع ملے گا جس سے ان کیلئے قومی ٹیم جانے کی راہ ہموار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں