شدید دھند کے دوران فوگ لائٹس کے بغیر گاڑی میں سفر نہ کریں، ریسکیو 1122

جمعہ 10 جنوری 2020 16:39

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین نے شہریوں سے کہا ہے کہ شہر اورگردونواح میں شدید دھند کے دوران حد نگاہ صفر ہونے کی بناپر فوگ لائٹس کے بغیر گاڑی میں سفر نہ کریں ۔

(جاری ہے)

دوران سفر اپنی گاڑی کی رفتار انتہائی کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران گرم چادر کو سنبھال کر بیٹھیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں