موسم بہار کی شجرکاری کے سلسلے میں 63000 پودے لگا کر ضلع کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 فروری 2019 19:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر،جہلم) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں، اس مہم کے تحت موسم بہار کی شجرکاری کے سلسلے میں یونین کونسل ڈومیلی میں 9500 پودے مفت تفسیم کیے گئے، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی تمام یونین کونسلیں مفت پودے تقسیم کر رہی ہیں یو سی ڈومیلی کے چیئرمین مرزا جمشید اشرف نے مہم کا حصہ بنتے ہوئے جی ٹی روڈ سوہاوہ میں 9500 پودے مفت تقسیم کیے جن میں سے 7500 پودے پھلدار تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 28 فروری کو روہتاس میں روہتاس ریزارٹ کے مقام پر سینکڑوں پودے لگائے جائیں گے جبکہ یکم مارچ کو منعقدہ تقریب میں گردوارہ چوا صاحب کے مقام پر بھی 1000 پودے لگائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی جہلم نے مزید کہا ہے کہ 21 مارچ کو بینالاقوامی دن برائے جنگلات منانے کے لئے 35 ہزار نئے پودے بجولا جنگل میں لگائے جا رہے ہیں جن کی دیکھ بھال محکمہ جنگلات جہلم کے ذمے ہوگی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں