حکومت پنجاب کاشتکاروں کو زراعت میں انقلاب لانے کیلئے مراعات دے رہی ہے، ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تربیت دی جارہی ہے،محکمہ زراعت جہلم

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت جہلم کے زیر اہتمام گندم اور تیل دار اجناس،ڈینگی مہم،جدید کاشتکاری اورکسانوں کی فلاع و بہبود بارے داراپور تحصیل جہلم میں کاشتکاروں کے اجتماع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چوہدری فراز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شاہد افتخار بخاری، لیاقت گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)ڈاکٹر نوشیر، ڈی ڈی سعدی احمد، وٹنری آفیسر ڈاکٹر عزیر احمد کے علاوہ 230 کسان بھائیوں، کاشتکاروں اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت کی طرف سے کاشتکاروں کو دی گئی مراعات کے بارے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)شاہد حسین بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری فراز احمد نے محکمہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو زبر دست سراہا ہے انہوں نے ندم اور تیل دار اجناس، فارمر کارڈز، کھادوں پر سبسڈی اور ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے ڈینگی کی علامات اور اس کے بچاو کے حوالے سے بھی آگاہی مہم بارے بتایا انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کو ختم کرنے کیلئے ساری کمیونٹی کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے صرف محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنا ہوگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈاکٹر نوشیر نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاربھائیوں کو آگاہی فراہم کی اور پانی کی کمی کی صورت میں کیا تدابیر اختیار کرنی چاہیے کے متعلق بتایا ۔

تقریب میں نمائندہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر عزیرنے جانوروں کو بیماری سے بچاؤ بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سید شاہدافتخار نے تیل دار اجناس خصوصاًً کنولا کی پیداواری ٹیکنالونی پر بات چیت کی ۔ چوہدری فراز احمد نے تقریب میں شامل کاشتکار نمائندوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت کسانوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں