کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر معیاری کھاد فراہم کی جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 نومبر 2019 17:59

کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر معیاری کھاد فراہم کی جائے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے زیر صدارت محکمہ زراعت توسیع و زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شاہد افتخار بخاری، صدر کسان بورڈ آفتاب ساہی اور ضلع بھر سے کسان نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اجلاس میں محکمہ زراعت کسانوں کی تربیت ، سائل سمپلنگ ،کوالٹی ،فر ٹیلائزر ،کوالٹی ریٹ ،فارمرای رجسٹریشن ،واٹر سمپلنگ اوروزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام وقومی منصوبہ برائے بڑھوتری پیداوار گندم کے تحت درخواست برائے زرعی آلات ومشینری 2019-20ء پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیے کاشتکاروں کو موقع پر مفید مشورے اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آّ ہنگ معلومات دی جاتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں کسانوں کو کھادوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ جعلی کھادوں پر کریک ڈاؤن بھی کیا جا رہا ہے ، انکا محکمہ زراعت کے افسران کو جعلی کھادوں پر کریک ڈاؤن میں تیزی لانے اور سرکاری نرخوں پر معیاری کھاد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کو حکومت کی طرف سے دیے گئے ریلیف سے مکمل استفادہ کرنا چاہیے ۔کاشتکاروں کو چایئے کہ وہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو استعمال کر کے عملی فوائد حاصل کر کے ملکی معیشت میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں