امتحانی ایمرجنسی پروگرام کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے اساتذہ کرام کو والدین سے میٹنگ کرنے اور فرضی ٹیسٹ لینے کی ہدایات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 18:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) امتحانی ایمرجنسی پروگرام کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے اساتذہ کرام کو والدین سے میٹنگ کرنے اور فرضی ٹیسٹ لینے کی ہدایات جاری، محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام اور انتظامی افسران کا بھرپور تعاون حاصل ہے ، ضلع جہلم کو مثالی ضلع بنانے کے لئے طلبہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جلالپو شریف اور گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز پینن وال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام اور بچوں کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ٹیچرز مکمل دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تعلیمی ترقی کے ذریعے ہی ہم اپنے معاشرے میں مثبت اقدامات کر سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم اپنی مجموعی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کے لئے خصوصی پالیسی کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر کو ضروری ہدایات بھی دیں، ڈپٹی کمشنر نے جلالپور شریف سکول میں میتھ کے ٹیچر لیٹ آنے پر سرزنش کی اور ٹیچر کو آیندہ کے لئے وارننگ دی، انکا کہنا تھا کہ امتحانات میں اعلیٰ نتائج کے حصول کے لئے اساتذہ کرام تمام تر وسائل برو کار لائیں اور بچوں کے روشن مستقبل میں مدد گار ثابت ہوں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات سے قبل طلبا و طالبات کے لئے اضافی کلاسیں لگائی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی پرفارمنس کو مونیٹر کرنے کے لئے ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں