÷ڈپٹی کمشنرجہلم نے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء میں پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے

منگل ستمبر 17:11

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنرجہلم/ ایڈمنسٹریٹرزکوٰة وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق ٌٌٴٴڈپٹی کمشنر جہلم/ ایڈمنسٹریٹرزکوٰة وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے سسٹین ایبل اکنامک ایمپارمنٹ پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ پروگرا م کے تحت تربیت حاصل کرنے والے ہنرمندوں کو50،50 ہزار وپے مالیت کے چیک دیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ان پیسوں کو استعمال میں لا کر مستحق افراد اپنے ہنر سے منسلک کاروبار سے وابستہ ہو سکتے ہیں، زکوٰة وعشر کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جار رہے ہیں،اسی ضمن میںگزشتہ روز کمیٹی ہال میں اجلاس بھی منعقدہوا جس میں مقامی زکوٰة وعشر کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے ۔ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب کے موقع پر راجہ محمد انور اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments