اکنامک ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ پروگرا م کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 50 ہنرمندوں کو لاکھوں ر وپے تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 ستمبر 2019 18:35

اکنامک ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ پروگرا م کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 50 ہنرمندوں کو لاکھوں ر وپے تقسیم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی، طارق مجید کھوکھر) ٌٌٴٴڈپٹی کمشنرجہلم وایڈمنسٹریٹرزکوٰة وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٌٌٴٴڈپٹی کمشنر جہلم وایڈمنسٹریٹرزکوٰة وعشر کمیٹی محمد سیف انور جپہ نے سسٹین ایبل اکنامک ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت ووکیشنل ٹریننگ پروگرا م کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 50 ہنرمندوں کو50،50ہزار وپے مالیت کے چیک دیے ۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ان پیسوں کو استعمال میں لا کر مستحق افراد اپنے ہنر سے منسلک کاروبار سے وابستہ ہو سکتے ہیں، زکوٰة وعشر کمیٹی کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جار رہے ہیں،اسی ضمن میں گزشتہ روز کمیٹی ہال میں اجلاس بھی منعقدہوا جس میں مقامی زکوٰة وعشر کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں