القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے ڈین ڈاکٹر ذیشان احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر امجد الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:19

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کے ڈین ڈاکٹر ذیشان احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر امجد الرحمٰن نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد ادارے کے قیام کے وژن اور عزائم پر تفصیلی روشنی ڈالنا اور ادارے کے پہلے ڈگری پروگرام کے ممتاز اور منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس پروگرام کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ضلع جہلم اور اطراف کے معروف صحافیوں اور علم دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے پریس کانفرنس میں شرکت کی اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ادارے کے وژن اور اس کے قیام کے مقاصد سے آگاہی فراہم کرنا اور علم کے متلاشی طلبہ و طالبات کے سامنے اس ادارے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ باور کرانا تھا کہ اب وہ انتہائی جدید اور منفرد انداز کی تعلیم اپنے قریبی علاقے میں قائم ہونے والے اس عظیم الشان ادارے سے بآسانی حاصل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں