دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں، صدر آزاد کشمیر

اتوار 11 اکتوبر 2009 12:13

سوہاوہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اکتوبر ۔2009ء) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ انتہا پسندی،دہشتگردی ،جہالت کے خاتمے اوراسلام کی حقیقی روح ونرم امیج کواجاگر کرنے کیلئے علمائے کرام اور مذہبی سکالرز اپنا دینی کردار ادا کریں اسلام امن،سلامتی ،انسانیت سے محبت کا درس دیتے ہوئے کسی انسان کے ناحق خون کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کااظہار دیوان حضوری ایجوکیشن کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقدہ آئین مصطفی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین بلال چشتی اجمیری سجادہ نشین اجمیر شریف(بھارت) میزبان صاحبزادہ دیدار علی شاہ نے مذہبی رواداری اوراحترام انسانیت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غربت، جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہی دائمی امن کے قیام میں معاون ثابت ہوسکتا ہے صدر آزاد کشمیر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا جمود توڑنے ،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، برداشت ،معاشی انصاف ،معاشرے کے تمام طبقات اور عالمی سطح پر قوموں اور مذاہب میں تعاون واشتراک کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی بھی نہ تھی دنیا میں مستقل اورپائیدار امن کیلئے محسن انسانیت حضرت محمدمصطفیﷺ کی تعلیمات ،درس انسانیت اورقرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کرنے اورحقوق العباد پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں