فائر بریگیڈ جہلم کے ہیڈ فائر مین راجہ ارشد 30سال سے زائد ملازمت کے بعد ریٹائر

عملہ فائر بریگیڈ کی طرف سے شاندار الوداعی پارٹی ، نیک خواہشات کا اظہار،

اتوار 17 دسمبر 2017 20:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) فائر بریگیڈ جہلم کے ہیڈ فائر مین راجہ ارشد 30سال سے زائد ملازمت کے بعد ریٹائر ، عملہ فائر بریگیڈ کی طرف سے شاندار الوداعی پارٹی ، نیک خواہشات کا اظہار، تفصیلات کے مطابق بلدیہ جہلم کے شعبہ فائر بریگیڈ میں عرصہ 30سال سے زائد ملازمت کرنے کے بعد ہیڈ فائر مین راجہ ارشد محمود گزشتہ روز ریٹائر ڈ ہو گئے ان کی فراغت کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی پارٹی کے اہتمام کیا گیا جس میں انچارج فائر بریگیڈ چوہدری ارشد جٹ، ہیڈ فائر مین راجہ امجد محمود، ڈرائیور قیصر محمود ، مرزا شفاعت ، چوہدری ریاض، شاہد محمود ، راجہ اعجاز، راجہ مظہر اقبال، عادل شاہ اور دیگر نے شرکت کی اور راجہ ارشد کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور تحائف کے ساتھ ان کو رخصت کیا گیا اس موقع پر راجہ ارشد نے تمام عملہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں