عوام کو ون ونڈو سہولت دینے کیلئے پولیس خدمت مرکز بنایا جارہا ہے ،عبدالغفار قیصرانی

تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کو ایک چھت کے تلے تمام سہولیات میسر ہوںگی،ڈی پی او جہلم

اتوار 17 دسمبر 2017 20:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) عوام کو ون ونڈو سہولت دینے کیلئے پولیس خدمت مرکز بنایا جارہا ہے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کو ایک چھت کے تلے تمام سہولیات میسر ہوںگی،ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے پنڈدادنخان میں پولیس خدمت مرکز کی تزہین و آرائش کا معائنہ کرنے کے بعد کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان سیف الرحمن ،ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کے علاوہ دیگر پولیس ملازمین موجود تھے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس خدمت سنٹر میں کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا جبکہ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا مشن عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینے کے علاوہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جس کے باعث انہوں نے تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے ہر تھانہ میں فرنٹ ڈیسک کا قیام اور پولیس خدمت سنٹر بنائے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس تحصیل ہیڈ کوارٹر میں پہلے ہی ڈرائیونگ لرنر لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء جاری کروایا جا چکا ہے جبکہ خدمت سنٹر کے افتتاح کے بعد ایک چھت کے نیچے وہیکل کلینئر سرٹیفکیٹ ،گمشدگی کاغذات ،کریکٹر سرٹیفکیٹ ،جنرل پولیس وئریفکیشن ،ایف آئی آر کاپی،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس ،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ،اندراج کرایہ داران،اندراج گھریلو ملازم،جرم کی اطلاع،قانونی راہنمائی برائے تشدد خواتین،کی سہولیات حاصل ہوںگی جنہیں عوام آسانی سے حاصل کر سکیںگے جبکہ آپ کو اس پولیس خدمت مرکز میں ایک دفعہ آنا پڑیگا اور آپ کا کام مکمل ہو کر بذریعہ کوریئر آپ کو آپ کے گھر ملے گا یہی حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے کیونکہ پولیس آپ کی خادم ہے اور عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں