پولیس لائن جہلم میں مختلف محکمہ جات کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ و ہدایات

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید مصطفی تنویر کی ہدایت پر پولیس لائن جہلم میں مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس کے اہلکاران اور لیڈی کانسٹیبلان کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ و ہدایات دی گئی۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد دوران الیکشن ڈیوٹی اہلکاران کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ پنڈدادنخان میں بھی سرکل کے رضاکاروں کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کیمپ لگایا گیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں