تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 19 نومبر 2018 18:17

تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں نامعلوم افراد کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افضل جھمٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے جہلم میں لاری اڈے پر حکمران جماعت کے سینیر رہنما افضل جھمٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران کی گئی شدید فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر ایک ہوٹل پر چائے پی رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائکل پر سوار تھے اور واقعے کے فوری بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں