وزیر اطلاعات کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمود کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

وزیر اطلاعات کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمود کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے برطانیہ و پاکستان کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمود کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

برطانیہ و پاکستان کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمود کی والدہ محترمہ جو چند روز قبل برطانیہ میں انتقال کر گئیں تھیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ ان کے آبائی علاقہ سعیلہ میں ادا کی گئی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں