شہباز شریف کو اسلئے چیئر مین پی اے سی بنایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے ہیں ، فواد چوہدری

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:05

شہباز شریف کو اسلئے چیئر مین پی اے سی بنایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے ہیں ، فواد چوہدری
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اس لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین بنایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دے رہی نواز شریف اور ان کی پارٹی بلیک میلر ہیں ۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ان کی کوشش ہے کہ دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کیا جائے اور مقدمات سے جان چھڑوائی جائے اپوزیشن کے روز روز رونے دھونے سے اسمبلی کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے قیام کے لئے اپوزیشن تعاون نہیں کر رہی ۔ سابق حکومت نے سرکاری اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا کوئی محکمہ ایسا نہیں ہے جس پر نواز شریف اینڈ کمپنی نے ہاتھ رکھا ہوا اور وہ تباہ نہ ہوا ہو قومی اسمبلی نیب کے ملزمان کا اکھاڑہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

نوا زشریف اور آصف زرداری کرپشن چھپانے کے لئے گرج برس رہے ہیں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین اس لئے بنایا جا رہا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی نہیں چل رہی نواز شریف اور ان کی پارٹی بلیک میلرز ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ نیب چیئر مین سے لے کر چپڑاسی نوا زحکومت کے دور میں بھرتی کئے گئے رانا ثناء اللہ کو پہلے ماڈل ٹاؤن واقعے میں گرفتار ہونا چاہئے مجھے امید ہے کہ انصاف ہو گا ن لیگی رہنما اس لئے چیخ رہے ہیں کہ ان کو پتہ ہے کہ اگلی باری ان کی ہے۔

فلیگ شپ ریفرنس آخری مرحلے میں ہے جلد نوا زشریف جیل میں ہوں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں