جہلم اور گردونوح میں ممنوعہ گٹکا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں جہلم اور اس کے گردونوح میں موجود ممنوعہ گٹکا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤں کرتے ہوئے جی ٹی روڈ چک اکا دینہ میں موجود ریحان ٹک شاپ سے گٹکا ون ٹو ون کے 50ساشے اور گٹکا رتن کی20ساشے ملنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے جہلم اور اس کے گردونوح میں کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران جی ٹی روڈ جہلم میں موجود یو مارٹ شوارما پوائنٹ کو ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے، ملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کا کام کے دوران ہیرنیٹ کو استعمال نہ کرنے، ملازمین کے گندے اور بڑھے ہوئے ناخن اورخریدی ہوئی چکن کی کوئی رسید نہ ہونے کی بنا پر 5,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کالوال روڈ دینہ میں موجودرضوان سویٹس ہاؤس کو کاسمیٹک کلر کا استعمال کرنے،ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے اور مٹھائی کے ٹریز پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے کی بنا پر2,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیااور کاسمیٹک کلر کو تلف کر دیا گیا،منگلا روڈ دینہ میں موجود ذیشان مٹن شاپ کو ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،گوشت رکھنے کے لیے سٹیل ٹرے نہ ہونے،سگریٹ کے ڈبے کی موجودگی اور گوشت پر لپٹنے کے لیے اخبار کا استعمال کرنے کی وجہ سے 7,000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں