جہلم سے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافرگاڑیوں میں اوولوڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جہلم سے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافرگاڑیوں، ویگنوں میں لگے غیر قانونی ، پھٹہ جات شہریوں کے لئے عذاب بن گئے، چند کلو میٹر کا سفر کرنا بھی محال ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

زیادہ کمائی کے لالچ میں شہر سے دیگر شہروں کو جانے والی ہائی ایس ، ویگنوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرکے نہ صرف ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں بلکہ اوورلوڈنگ کرکے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کررکھا ہے شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ گاڑیوں ، ویگنوں کو چیک کرنے اور اضافی کرائے وصول کرنے سمیت پھٹے نصب کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں