جہلم، جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جہلم شہر و گردونواح کے مختلف علاقوں میں جعلی موبل آئل و انجن آئل کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، غیر معیاری استعمال شدہ اور ناقص انجن آئل کو معروف کمپنیوں کے ڈبوں میں بھر کر دوبارہ فروخت کیا جانے لگا۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مختلف علاقوں کے ڈیلر حضرات اور دوکاندار باہمی ساز باز کر کے استعمال شدہ انجن آئل فروخت کر رہے ہیں جس کے سبب نہ صرف گاڑیوں کے انجن خراب ہو رہے ہیں بلکہ دورانِ سفر گاڑیاں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ انجن آئل کے باعث ہم مالی نقصان اٹھارہے ہیں ناقص و غیر معیاری انجن آئل کے استعمال سے گاڑیاں آئے روز خراب ہور ہی ہیں جن کو ٹھیک کروانے پر ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑ تاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی کارکردگی اور رفتار کا دارومدار انجن آئل پر ہوتا ہے لیکن اگر وہی غیر معیاری ہو تو گاڑی اپنی مدت سے پہلے ہی خراب ہو کر استعمال کے قابل نہیں رہتی۔ایک اندازے کے مطابق جہلم شہر میں کئی دہائیوں سے آٹو موبائل دکانوں اور ورکشاپس پر انجن آئل فروخت کیا جا رہا ہے اور دکانوں پر غیر قانونی طریقے سے تیار شدہ انجن آئل فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں انجن کے مسائل کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں