دولت نگر میںآج بعد از نماز عشاء عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقاد ہو گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) دولت نگر میں آج بعد از نماز عشاء عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ بمقام جامع مسجد انوار مدینہ بازار والی دولت نگر گجرات زیر اہتمام انجمن فلاح المسلمین زیر سرپرستی حضرت علامہ مولانا احمد میاں چشتی زیر صدارت حضرت علامہ مولانا حافظ عبدالغفور مظہری خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا شاہد حسین گردیزی سانگلہ ہل ، خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی ڈوگہ شریف پیش کریں گے ، علاقہ کے علمائے کرام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 19 دسمبر بعد از نماز عشاء حافظ سید محمد قادری کا عرس مبارک بمقام جامع مسجد غوثیہ رضویہ مٹوانوالہ نزد ڈنگہ زیر صدارت حضرت علامہ پیر فیض رسول سیفی زیر اہتمام مولانا عطاء الرسول عطفی مولانا رضاء الرسول رضوی منعقد ہوگا، خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا سید فیض الحسن شاہ سیالکوٹ علاقہ بھر کے علمائے کرام شرکت کریں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں