قوم کو مخلص اور محب وطن قیادت مل چکی ہے،ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے پودے کی اپنی محنت اور جرات مندانہ فیصلوں سے جو آبیاری کر رہی ہے ، یہی ریاست مدینہ کی منزل ہے ، قوم کو مخلص اور محب وطن قیادت مل چکی ہے ، کرپشن کے بادوباراں اور اقرباء پروری کی لعنت اور موروثی سیاست کے مہیب سائے دور ہو رہے ہیں ، چاہے کچھ بھی ہو جائے حکومت اپنے موقف اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کرپٹ افراد کو احتساب کے کٹہرے میں ضرور لائے گی ، ریاست مدینہ کانظام صرف انصاف کا متقاضی ہے ، معاشی ناہمواریاں پیدا کرکے قوم کے معیار زندگی گرانے والوں کو کس اصول کے تحت استثنیٰ یا معاف کیا جا سکتا ہے ، عوام کا ذہن بدل چکاہے ، ایک نیا مضبوط پاکستان حکومت ، عدلیہ اور افواج پاکستان کے تاریخی کردار سے وجود میں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ سول لائن روڈ پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں