دہشت گردی کے خلاف قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے، سید خلیل حسین کاظمی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ اے پی ایس مدتوں دلوں کو تڑپاتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے، محرکات سامنے لائے جائیں ، ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی کے موقع پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملک کی تاریخ کا ایک ایسا المناک واقعہ ہے جو شاید مدتوں تک دلوں کو تڑپاتا رہے گا ، کلیوں جیسے بچوں کو دہشت گردوں نے مسل کر ظلم اوربربریت کی انتہاکی جس کی وجہ سے پوری انسانیت اس اندوہناک واقعے پرآج تک رنج والم سے دوچار ہے،سانحہ اے پی ایس کو 4 سال مکمل ہوچکے ہیں اسکے باوجود اس قومی سانحے کے اصل محرکات قوم کے سامنے نہیں لائے جا سکے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں