جہلم ،آوارہ، خونخوار کتے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) جہلم میونسپل کمیٹی کے علاقہ حسن آباد میں گھومنے والے آوارہ، خونخوار کتے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے۔ اندرون شہر کی سڑکوں ،گلیوں،چوکوں ،چوراہوں میں درجنوں کتے دن رات مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے کمزور دل شہری بالخصوص بچوں اور خواتین کا گھر سے باہر نکلنا دوبھر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

کتوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث ہر گلی محلّے میں آوارہ کتّے دندناتے نظر آرہے ہیں، ان کتّوں کی وجہ سے نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سمیت شہریوں کو صبح کی واک میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ دوسری جانب اسکولوں ، کالجوں میں جانے والے طلباء و طالبات کتوں کے بھوکنے کے باعث خوف و حراس میں مبتلا ہو جاتے ہیں کتوں کی وجہ سے بچّے گھر وںسے باہر کھیل نہیں پاتے۔شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ کے ذمہ داروں کو آوارہ کتے تلف کرنے کیلئے ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے تاکہ خارش زدہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں