جہلم، سموگ اینڈ فوگ آگاہی مہم کا آغا ز کر دیا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:40

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی راجہ شاہد نذیر، ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم چوہدری افتخار کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس چک میہوں کے زیر اہتمام سموگ اینڈ فوگ آگاہی مہم کا آغا ز کیا گیا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک میہوں کے انچارج طیب رضا نے باقاعدہ آگاہی مہم کا آغا ز کیا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک میہوں کے تمام جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، فوگ اینڈ سموگ مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ، پٹرولنگ پوسٹ چک میہوں کے بیٹ ایریا میں پٹرولنگ پولیس کے ملازمین اور عوامی حلقوںنے واک میں بھرپور شرکت کی ، شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ، نیز سکولوں میں بچوں کو آگاہی لیکچر زبھی دیئے گئے ، پٹرولنگ پولیس چک میہوں پوسٹ اور بیٹ ایریا میں شجرکاری مہم کا بھی آغاذ کیا گیا، تمام افسران و ملازمین نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سڑکوں کے دونوں اطراف پودے لگائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں