جہلم، شہداء آرمی پبلک سکول کی چوتھی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 21:00

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) شہداء آرمی پبلک سکول کی چوتھی برسی کے موقع پر نوازش شیہد چوک پنڈدادنخان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نوازش شہید کی یادگار پر پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں شمع روشن کی گی۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد لجپال گروپ کی طرف سے کیا گیا سٹی چوکی انچارج مسعود بٹ نے نفری سمیت شرکت کی۔ شان بلوچ سمیت متعدد افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت دھشتگردوں نے چار سال قبل معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا تھا بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو متحد کر دیا آج پوری قوم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہے کہ انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں