جہلم، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے عملے نے دفتر میںآئے روز لیٹ آنا وطیرہ بنا لیا

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جہلم ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ملحقہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے عملے نے دفتر میںآئے روز لیٹ آنا وطیرہ بنا لیا، ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے آنے والے سائلین ذلیل و خوار ، تاخیر سے آنے والے افسران و اہلکار وں نے جائز ونا جا ئز کاموں کے من مرضی کے نرخ مقرر کر لئے شاطر اہلکاروں نے مختلف طریقوں سے سائلین کی جیبیں خالی کرنا شروع کر رکھی ہیں ، تفصیلات کے مطابق جہلم ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ملحقہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس میں تعینات افسران و اہلکاروں نے اپنی مرضی کے اوقات مقرر کر رکھے ہیں ، جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ، تحصیل پنڈدادنخان ، تحصیل سوہاوہ ، تحصیل دینہ کے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین دن 10/11 بجے تک اکائونٹ دفتر میں آنے والے افسران و اہلکاروں کا شدت کے ساتھ انتظار کرتے ہیں ، افسران و متعلقہ ذمہ داران سائلین کی داد رسی کرنے کے بجائے ان کے جائز کاموں پر اعتراضات لگا کر مک مکا کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں ، اس طرح سائلین روز روز کے چکر لگانے اور بلاوجہ لگائے گئے اعتراضات کو دور کرنے کی بجائے عملے کے ساتھ مک مکا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سائلین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ جہاں باقی صوبائی محکموں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے وہی ڈپٹی کمشنر کمپائونڈ میں قائم ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے ذمہ داران کو چیک کرنے اور وصول کی جانے والی رشوت کے بارے لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ٹھیکیدار لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں