جہلم شہر و گردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت دیسی اور بناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت دیسی اور بناسپتی گھی کی فروخت کا انکشاف، یہ گھی شہر بھر کے مختلف ہوٹلز و میرج ہالز کے مالکان استعمال کررہے ہیں جو انتہائی مضر صحت ہے یہ مضر صحت گھی مٹھائیوں کی دکانوں‘ بیکریوں پر بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مختلف جگہ پر یہ گھی تیار کرکے مختلف ناموں کے برانڈز کے پیکٹس میں پیک کرکے بیکریوں‘ ہوٹلوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنیوالی فیکٹریوں ‘ دکانوں پر فروخت ہوتا ہے جو انتہائی مضر صحت ہے اور اس سے دل کی بیماریاں فروغ پاتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف ہوٹلوں میرج ہالز، مارکیز پر کھانے کی تیاری میں یہی گھی استعمال کیا جا رہاہے جسکی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دران نے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی اورشہریوں کی بڑی تعداد اس مضر صحت گھی کے استعمال سے دل سمیت مختلف بیماریوں کے عارضہ میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں