ایجوکیشن افسران کے لئے امتحانی سینٹروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار، ایس او پی جاری کر دیا گیا

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جہلم سمیت صوبہ بھر میں 4 فروری سے شروع ہونے والے پنجم اور ہشتم کے بورڈ امتحانات میں مانیٹرنگ ٹیموں ، ایجوکیشن افسران کے لئے امتحانی سینٹروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار، ایس او پی جاری کر دیا گیاہے ، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی افسران پرچہ شروع ہونے سے قبل امتحانی سینٹرز پر پہنچیں گے، اپنی موجودگی میں سوالیہ پیپرز کی سیلیں کھلوا کر پرچہ شروع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام 9 ڈویژنز کے 36اضلاع میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام کلاس پنجم کے سالانہ امتحانات 4فروری بروزپیر سے شروع ہو ں گے جس کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ کلاس ہشتم کے 16فروری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے امتحانات کے پیپرز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کلاس پنجم کا پہلا پرچہ سائنس 4 فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ اردو 6 فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ انگلش 9فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، چوتھا پرچہ ریاضی 11فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، پانچواں پرچہ اسلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 13فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے اور چھٹا پرچہ اسلامیات ناظرہ 14فروری بروز جمعرات کو صبح 10بجے منعقد ہو گا۔

انہوںنے بتایاکہ کلاس ہشتم کا پہلا پرچہ سائنس 16فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ اردو 18فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ ا سلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 20فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے، چوتھا پرچہ اسلامیات ناظرہ 21فروری بروز جمعرات کو صبح 10بجے ، پانچواں پرچہ انگلش 23فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ،چھٹا پر چہ ریاضی 25فروری بروز پیر کو صبح 11بجے منعقد ہو گا۔

انہوںنے بتا یا کہ امتحان دینے والے طلباء و طالبات کو امتحانی سنٹر پر کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچنا ہو گا جبکہ سنٹر میں داخلہ کیلئے رول نمبر سلپ بھی ہمراہ لانا ضروری ہو گی۔انہوںنے کہا کہ امتحانی مراکز میں کیلکولیٹر اور موبائل فون لانے پر سختی سے پابندی ہو گی۔انہوںنے مزید کہا کہ کوئی طالب علم سکول بیج یا سکول یونیفارم پہن کر پیپر میں شریک نہیں ہو گا۔انہوںنے بتایا کہ تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں جو متعلقہ سکولز انہیں جلد فراہم کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں