ٰوزیراعظم کے منصوبے کے تحت ضلع جہلم میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا

پیر 18 مارچ 2019 21:05

ٰوزیراعظم  کے منصوبے کے تحت ضلع جہلم میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے منصوبے کے تحت ضلع جہلم میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک جہلم نے ابتدائی طور پر آج 300 یونٹس شہریوں کو فراہم کردیے ہیں۔جن میں سے 100 یونٹ تحصیل جہلم میں، 100 یونٹ تحصیل دینہ اور 100 یونٹ تحصیل پنڈ دادنخان میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر نے بتایا ہے کہایک یونٹ میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت بارہ سو روپے مقرر ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلع جہلم میں یونٹس کی تقسیم ہدف کے مطابق کی جائے گی۔ یونٹ میں شامل مرغیوں کی عمر 85 روز ہے اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق مرغیوں کے یونٹ کے حصول کیلئے شہری لائیو اسٹاک دفتر سے فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں