سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشتگردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر اطلاعات

شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کی سرزمین پر کسی کو حکومت اور ریاست کی مرضی کے بغیر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے ہے اور ایک سمت میں سوچ رہی ہے، پاکستان کو ماڈرن ملک کے طور پر آگے لے جانا چاہتے ہیں،پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، چوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 19:31

سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشتگردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر اطلاعات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشت گردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کی سرزمین پر کسی کو حکومت اور ریاست کی مرضی کے بغیر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے ہے اور ایک سمت میں سوچ رہی ہے، پاکستان کو ماڈرن ملک کے طور پر آگے لے جانا چاہتے ہیں،پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔

جمعرا ت کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ دنیا بھر میں جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے،جہلم میں ایک دن میں35ایکڑ رقبے پر درخت لگانے کا فیصلہ کیا ،35ایکڑ جگہ قابضین سے واگزار کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجر کاری کی جا رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ جہلم میں اس رقبے پر سایہ دار درخت لگا رہے ہیں تا کہ پرندے آئیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی میں جنگلات کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا گیا،ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کی فصل کو پانی دیا جو خار دار درخت بن گئے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک بھر صاف ماحول اور ہریالی کا زمانہ ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ دہشت گردوں کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بھارت میں ماضی میں دہشتگردوں کو بری کیا جاتا رہا ہے۔چوہدری فوا د حسین نے کہاکہ بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جہلم میں شجر کاری پروگرام بہترین مستقبل کی نوید ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ علاقے کے تاریخی مقامات محفوظ بنا کر سیاحوں کیلئے پر کشش بنا نا چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایک طویل عرصے بعد عالمی رہنما پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان نے شدت پسندوں کیخلاف بھر پور کارروائی کی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہروں کی خوبصورتی اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح کمی اور خسارے کا سامنا رہا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماضی کے سیاست دانوں کا مستقبل تاریک ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں