پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے جبکہ کسی بھی ملک میں جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مارچ 2019 21:19

پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے جبکہ کسی بھی ملک میں جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پرجہلم میں بجولا جنگل میں پلانٹ فار پنجاب مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



اس موقع پر شرکاء سے بات کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن جودت ایاز کا کہنا تھا کہ جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کا جنگلات لگانے کی طرف رجحان بڑھے اور سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب کی تعبیر مکمل ہو۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈی پی او جہلم کیپٹن سید حماد عابد، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار احمد، چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈویژن راولپنڈی اطہر شاہ کھگھا اور دیگر افسران نے پودے لگائے۔



وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے بجولا جنگل کی 1544 کنال اراضی واگزار کروا کر شجکاری مہم کے تحت 26000 سے زائد پودے لگوائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ جہلم کی کوششوں کو زبردست سراہا۔

تقریب کے موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی،ایڈ منسٹریٹر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مدثر غفور،ممتاز ماہر تعلیم مسعود الحسن،ایس ڈی او فارسٹ سدھیر مغل، ا سسٹنٹ کمشنر ز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر حسین، اور محکمہ جنگلات،صحت،تعلیم، سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122 ، پاپولیشن، سول ڈیفینس، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران و ممبران سول سوسائٹی، نمائندگان نجی ادارے ، سکول و کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات، وکلا کمیونٹی، نجی فلاحی ادارے ، ڈاکٹرز کمیونٹی، تاجر کمیونٹی اور جورنلسٹ کمیونٹی نے مل کر 35ایکڑ اراضی پر 26000پودے لگائے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں