-پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان گرفتار

اتوار 24 مارچ 2019 19:21

ٓ جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈی پی اوکیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 155 پتنگیں،6 کیمکیل ڈوریں برآمد کر کی15 ملزمان کے خلاف فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے اس سے قبل کائٹ فلائنگ کے 43 مقدمات درج کر کی 50 ملزمان کو گرفتار جن کے قبضہ سے 42 کیمکیل ڈوریں 30 دھاتی ڈوریں اور 2294 پتنگیں برآمد کی ہیں جس پر والدین کے ساتھ ساتھ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں