صحت کے شعبہ میں ضلع جہلم کی مسلسل تین ماہ سے پورے صوبہ میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہاہے کہ ضلع جہلم صحت کے شعبہ میں مسلسل تین ماہ سے پورے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے جس کیلئے محکمہ صحت جہلم کی پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے اور پورے ضلع کے عوام کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور دلجمعی اورعوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اسی جذبہ اور جانفشانی سے کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوزیشن سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اہم ترجیح ہونی چاہئے اور اپنے شعبہ سے لگاؤ، ایمانداری اور خداخوفی کو ہمیشہ مشعل راہ بنا کر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اصلاح اور بہتری کی گنجائش شعبہ صحت میں بہت زیادہ موجودہ ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی شعبہ صحت میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں